الادب المفرد - حدیث 763

كِتَابُ بَابُ مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا زُكِّيَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْيَمَامِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَامِرٍ قَالَ: يَا أَبَا مَسْعُودٍ، مَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي ((زَعَمُوا)) ؟ قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: ((بِئْسَ مَطِيَّةُ الرَّجُلِ)) وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: ((لَعْنُ الْمُؤْمِنِ كَقَتْلِهِ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 763

کتاب جب کسی کی پارسائی بیان کی جائے تو وہ کیا کہے حضرت عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا:اے ابو مسعود! آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کلمہ ’’زعموا‘‘ (ان کا خیال ہے)کے بارے میں کیا سنا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے:’’یہ کلمہ آدمی کی بدترین سواری ہے۔‘‘ اور میں نے آپ سے سنا:’’مومن پر لعنت کرنا اسے قتل کرنے کے مترادف ہے۔‘‘
تشریح : اس روایت میں مسلمان پر لعنت کرنے کی شناعت کا ذکر ہے کہ جس پر لعنت کی جائے اگر وہ اس کا مستحق نہیں تو اس کا گناہ قتل کے برابر ہے۔
تخریج : صحیح:لغیره، الإرواء:۸؍ ۲۰۱، ۵۷۵۔ ن۔ اس روایت میں مسلمان پر لعنت کرنے کی شناعت کا ذکر ہے کہ جس پر لعنت کی جائے اگر وہ اس کا مستحق نہیں تو اس کا گناہ قتل کے برابر ہے۔