الادب المفرد - حدیث 76

كِتَابُ بَابُ مَنْ عَالَ جَارِيَتَيْنِ أَوْ وَاحِدَةً حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ عِمْرَانَ أَبُو حَفْصٍ التُّجِيبِيُّ، عَنْ أَبِي عُشَّانَةَ الْمَعَافِرِيِّ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((مَنْ كَانَ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ، وَصَبَرَ عَلَيْهِنَّ، وَكَسَاهُنَّ مِنْ جِدَتِهِ، كُنَّ لَهُ حِجَابًا مِنَ النَّارِ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 76

کتاب ایک یا دو بچیوں کی پرورش کی فضیلت سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جس کی تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان پر صبر کرے اور ان کو اپنے مال سے کپڑے پہنائے تو وہ اس کے لیے آگ سے رکاوٹ ہوں گی۔‘‘
تخریج : صحیح:أخرجه ابن ماجة، کتاب الأدب، باب بر الوالد والإحسان الی البنات:۳۶۶۹۔ وأخرجه أحمد:۴؍ ۱۵۴۔ الصحیحة:۲۹۴، ۱۰۲۷۔