الادب المفرد - حدیث 724

كِتَابُ بَابُ مَنْ سَأَلَ اللَّهَ الْعَافِيَةَ حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خُمَيْرٍ قَالَ: سَمِعْتُ سُلَيْمَ بْنَ عَامِرٍ، عَنْ أَوْسَطَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بَعْدَ وَفَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ أَوَّلَ مَقَامِي هَذَا - ثُمَّ بَكَى أَبُو بَكْرٍ - ثُمَّ قَالَ: ((عَلَيْكُمْ بِالصِّدْقِ، فَإِنَّهُ مَعَ الْبِرِّ، وَهُمَا فِي الْجَنَّةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالْكَذِبَ، فَإِنَّهُ مَعَ الْفُجُورِ، وَهُمَا فِي النَّارِ، وَسَلُوا اللَّهَ الْمُعَافَاةَ، فَإِنَّهُ لَمْ يُؤْتَ بَعْدَ الْيَقِينِ خَيْرٌ مِنَ الْمُعَافَاةِ، وَلَا تَقَاطَعُوا، وَلَا تَدَابَرُوا، وَلَا تَحَاسَدُوا، وَلَا تَبَاغَضُوا، وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 724

کتاب اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگنے کا بیان اوسط بن اسماعیل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے فرمایا:نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کے پہلے سال اس جگہ پر کھڑے ہوئے جس جگہ میں کھڑا ہوں، پھر ابوبکر رضی اللہ عنہ رو پڑے، پھر فرمایا:’’سچائی کو لازم پکڑو کیونکہ وہ نیکی کے ساتھ ہے اور وہ دونوں (سچائی اور نیکی)جنت میں لے جانے والی ہیں۔ اور جھوٹ سے بچو کیونکہ وہ فجور کے ساتھ ہے اور یہ دونوں آگ میں لے جانے والے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگو کیونکہ ایمان و یقین کے بعد عافیت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ آپس میں قطع تعلق نہ کرو۔ ایک دوسرے سے پشت نہ پھیرو اور نہ ایک دوسرے سے حسد وبغض رکھو اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن جاؤ۔‘‘
تشریح : (۱)عافیت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کا ہر قسم کی آزمائشوں سے دفاع کرے۔ دوسرے لفظوں میں ہر قسم کی آزمائشوں اور بیماریوں سے محفوظ ہونا، لوگوں کے شر سے محفوظ رہنا اور لوگوں کا اس کے شر سے محفوظ رہنا، نیز ان سے بے نیاز رہنا عافیت ہے۔ عافیت ہو تو انسان کے لیے دین کے احکام پر عمل کرنا بھی آسان ہو جاتا ہے۔ اس لیے ایمان کے بعد سب سے قیمتی چیز عافیت ہے۔ (فضل الله الصمد) (۲) اس سے معلوم ہوا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کس قدر لگاؤ تھا کہ وہ آپ کی ایک ایک ادا کو یاد رکھتے تھے، خصوصاً سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو آپ سے والہانہ محبت تھی کہ جب آپ کی یاد آئی تو بے اختیار رو پڑے۔ (۳) حدیث میں مذکور دیگر باتوں کی وضاحت گزشتہ اوراق میں ہوچکی ہے۔
تخریج : صحیح:أخرجه ابن ماجة:۳۸۴۹۔ (۱)عافیت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کا ہر قسم کی آزمائشوں سے دفاع کرے۔ دوسرے لفظوں میں ہر قسم کی آزمائشوں اور بیماریوں سے محفوظ ہونا، لوگوں کے شر سے محفوظ رہنا اور لوگوں کا اس کے شر سے محفوظ رہنا، نیز ان سے بے نیاز رہنا عافیت ہے۔ عافیت ہو تو انسان کے لیے دین کے احکام پر عمل کرنا بھی آسان ہو جاتا ہے۔ اس لیے ایمان کے بعد سب سے قیمتی چیز عافیت ہے۔ (فضل الله الصمد) (۲) اس سے معلوم ہوا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کس قدر لگاؤ تھا کہ وہ آپ کی ایک ایک ادا کو یاد رکھتے تھے، خصوصاً سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو آپ سے والہانہ محبت تھی کہ جب آپ کی یاد آئی تو بے اختیار رو پڑے۔ (۳) حدیث میں مذکور دیگر باتوں کی وضاحت گزشتہ اوراق میں ہوچکی ہے۔