الادب المفرد - حدیث 723

كِتَابُ بَابُ إِذَا سَمِعَ الرَّعْدَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ كَانَ إِذَا سَمِعَ الرَّعْدَ تَرَكَ الْحَدِيثَ وَقَالَ: سُبْحَانَ الَّذِي ﴿يُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ وَالْمَلَائِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِ﴾ [الرعد: 13] ، ثُمَّ يَقُولُ: إِنَّ هَذَا لَوَعِيدٌ شَدِيدٌ لِأَهْلِ الْأَرْضِ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 723

کتاب بادل گرجنے کے وقت کی دعا سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ بادل گرجنے کی آواز سنتے تو گفتگو بند کر دیتے اور فرماتے:پاک ہے وہ ذات کہ بادل جس کی حمد کے ساتھ اس کی پاکی بیان کر رہے ہیں اور فرشتے بھی اس کے ڈر سے....پھر فرماتے یہ گرج زمین والوں کے لیے سخت وعید ہے۔
تخریج : صحیح:أخرجه أحمد في الزهد:۱۱۱۵۔ وابن أبي شیبة:۲۹۲۱۴۔ وابن أبي الدنیا في المطر:۹۷۔