الادب المفرد - حدیث 720

كِتَابُ بَابُ لَا تَسُبُّوا الرِّيحَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي ثَابِتٌ الزُّرَقِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((الرِّيحُ مِنْ رَوْحِ اللَّهِ، تَأْتِي بِالرَّحْمَةِ وَالْعَذَابِ، فَلَا تَسُبُّوهَا، وَلَكِنْ سَلُوا اللَّهَ مِنْ خَيْرِهَا، وَتَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 720

کتاب ہوا کو برا بھلا مت کہو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ہوا اللہ کی رحمت ہے۔ یہ رحمت اور عذاب کے ساتھ آتی ہے، لہٰذا اسے برا بھلا مت کہو بلکہ اللہ تعالیٰ سے اس کے خیر کا سوال کرو اور اللہ سے اس کے شر سے پناہ مانگو۔‘‘
تشریح : (۱)پہلی حدیث بظاہر موقوف ہے لیکن مرفوعاً بھی ثابت ہے جیسا کہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے سلسلہ صحیحہ میں تفصیل ذکر کی ہے۔ (الصحیحة للالباني، ح:۲۷۵۶) (۲) ریح کو ریح کہنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ بندوں کو آرام پہنچاتی ہے لیکن بسا اوقات اپنی شدت اور گرمی کی وجہ سے اذیت اور عذاب بھی بن جاتی ہے اس لیے ناپسندیدہ صورت میں اسے برا بھلا کہنے کی بجائے اس کے شر سے پناہ طلب کرنی چاہیے۔ (۳) ہوا اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی مامور ہے۔ جیسے اس کو حکم ہوتا ہے ایسے چلتی ہے، اس لیے اسے برا کہنا، مثلاً ’’ہوا کا بیڑہ غرق ہو‘‘ ہوا کا ستیا ناس ہو، وغیرہ اس ذات کو برا کہنا ہے جس نے اس کو حکم دیا ہے۔
تخریج : صحیح:أخرجه أبي داود، کتاب الأدب:۵۰۹۷۔ والنسائي في الکبریٰ:۱۰۷۰۲۔ وابن ماجة:۳۷۲۷۔ (۱)پہلی حدیث بظاہر موقوف ہے لیکن مرفوعاً بھی ثابت ہے جیسا کہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے سلسلہ صحیحہ میں تفصیل ذکر کی ہے۔ (الصحیحة للالباني، ح:۲۷۵۶) (۲) ریح کو ریح کہنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ بندوں کو آرام پہنچاتی ہے لیکن بسا اوقات اپنی شدت اور گرمی کی وجہ سے اذیت اور عذاب بھی بن جاتی ہے اس لیے ناپسندیدہ صورت میں اسے برا بھلا کہنے کی بجائے اس کے شر سے پناہ طلب کرنی چاہیے۔ (۳) ہوا اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی مامور ہے۔ جیسے اس کو حکم ہوتا ہے ایسے چلتی ہے، اس لیے اسے برا کہنا، مثلاً ’’ہوا کا بیڑہ غرق ہو‘‘ ہوا کا ستیا ناس ہو، وغیرہ اس ذات کو برا کہنا ہے جس نے اس کو حکم دیا ہے۔