الادب المفرد - حدیث 718

كِتَابُ بَابُ الدُّعَاءِ عِنْدَ الرِّيحِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ سَلَمَةَ قَالَ: كَانَ إِذَا اشْتَدَّتِ الرِّيحُ يَقُولُ: ((اللَّهُمَّ لَاقِحًا، لَا عَقِيمًا))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 718

کتاب ہوا چلنے کے وقت کی دعا حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب آندھی چلتی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم دعا کرتے:’’اے اللہ اس کو بارش لانے والی بنا، بانجھ اور بے فائدہ نہ بنا۔‘‘
تشریح : بعض ہوائیں بارشوں کی خوشخبری لے کر آتی ہیں اور مینہ برستا ہے۔ اور بسا اوقات یہی ہوا آندھی کی صورت اختیار کرلیتی ہے اور نقصان کے سوا اس سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ اس لیے آپ نے ہوا کے نفع بخش ہونے کی دعا کی ہے۔
تخریج : صحیح:أخرجه الطبرانی في الکبیر:۷؍ ۳۳۔ والحاکم:۴؍ ۲۸۶۔ وابن حبان:۱۰۰۸۔ انظر الصحیحة:۲۰۵۸۔ بعض ہوائیں بارشوں کی خوشخبری لے کر آتی ہیں اور مینہ برستا ہے۔ اور بسا اوقات یہی ہوا آندھی کی صورت اختیار کرلیتی ہے اور نقصان کے سوا اس سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ اس لیے آپ نے ہوا کے نفع بخش ہونے کی دعا کی ہے۔