الادب المفرد - حدیث 715

كِتَابُ بَابُ فَضْلِ الدُّعَاءِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنِ مُبَارَكِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ الْعِبَادَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ((دُعَاءُ الْمَرْءِ لِنَفْسِهِ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 715

کتاب دعا کی فضیلت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا:کون سی عبادت افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’آدمی کا اپنے لیے دعا کرنا۔‘‘
تشریح : اس روایت کی سند ضعیف ہے، تاہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول یہی تھا کہ آپ دعا کرتے وقت اپنی ذات سے آغاز کرتے تھے۔ (صحیح مسلم، الفضائل، ح:۲۳۸۰)
تخریج : ضعیف:أخرجه البزار:۳۱۷۴۔ کشف، والحاکم:۱؍ ۵۴۳۔ والبیهقي في الدعوات الکبیر:۶۵۴۔ وأبو نعیم في تاریخ أصبهان:۱؍ ۲۵۴۔ اس روایت کی سند ضعیف ہے، تاہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول یہی تھا کہ آپ دعا کرتے وقت اپنی ذات سے آغاز کرتے تھے۔ (صحیح مسلم، الفضائل، ح:۲۳۸۰)