الادب المفرد - حدیث 712

كِتَابُ بَابُ فَضْلِ الدُّعَاءِ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَيْسَ شَيْءٌ أَكْرَمَ عَلَى اللَّهِ مِنَ الدُّعَاءِ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 712

کتاب دعا کی فضیلت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ کے نزدیک دعا سے بڑھ کر کوئی چیز قابل قدر نہیں۔‘‘
تشریح : دعا میں اللہ تعالیٰ کی کبریائی اور بزرگی کا ذکر ہوتا ہے اور بندہ اپنی عاجزی اور بے بسی کا اظہار کرتا ہے اور یہ بات اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے۔ گویا دعا تمام قولی اذکار سے بڑھ کر ہے اس لیے کثرت سے دعا کرنی چاہیے۔
تخریج : حسن:أخرجه الترمذی، کتاب الدعوات:۳۳۷۰۔ وابن ماجة:۳۸۲۹۔ انظر صحیح الترغیب:۱۶۲۹۔ دعا میں اللہ تعالیٰ کی کبریائی اور بزرگی کا ذکر ہوتا ہے اور بندہ اپنی عاجزی اور بے بسی کا اظہار کرتا ہے اور یہ بات اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے۔ گویا دعا تمام قولی اذکار سے بڑھ کر ہے اس لیے کثرت سے دعا کرنی چاہیے۔