كِتَابُ بَابُ فَضْلِ الدُّعَاءِ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَيْسَ شَيْءٌ أَكْرَمَ عَلَى اللَّهِ مِنَ الدُّعَاءِ))
کتاب
دعا کی فضیلت
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ کے نزدیک دعا سے بڑھ کر کوئی چیز قابل قدر نہیں۔‘‘
تشریح :
دعا میں اللہ تعالیٰ کی کبریائی اور بزرگی کا ذکر ہوتا ہے اور بندہ اپنی عاجزی اور بے بسی کا اظہار کرتا ہے اور یہ بات اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے۔ گویا دعا تمام قولی اذکار سے بڑھ کر ہے اس لیے کثرت سے دعا کرنی چاہیے۔
تخریج :
حسن:أخرجه الترمذی، کتاب الدعوات:۳۳۷۰۔ وابن ماجة:۳۸۲۹۔ انظر صحیح الترغیب:۱۶۲۹۔