الادب المفرد - حدیث 709

كِتَابُ بَابُ إِذَا خَافَ السُّلْطَانَ حَدَّثَنَا مُوسَى قَالَ: حَدَّثَنَا سُكَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ قَيْسٍ، أَخْبَرَنِي أَبِي، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ حَدَّثَهُ قَالَ: مَنْ نَزَلَ بِهِ هَمٌّ أَوْ غَمٌّ أَوْ كَرْبٌ أَوْ خَافَ مِنْ سُلْطَانٍ، فَدَعَا بِهَؤُلَاءِ اسْتُجِيبَ لَهُ: أَسْأَلُكَ بِلَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، رَبُّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ، وَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، وَأَسْأَلُكَ بِلَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، رَبُّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ، وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ، وَأَسْأَلُكَ بِلَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ رَبُّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَالْأَرَضِينَ السَّبْعِ وَمَا فِيهِنَّ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ "، ثُمَّ سَلِ اللَّهَ حَاجَتَكَ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 709

کتاب جب بادشاہ کا ڈر ہو تو یہ دعا پڑھے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا:جسے کوئی پریشانی غم یا بے چینی لاحق ہو یا اسے کسی بادشاہ کے ظلم کا ڈر ہو تو وہ ان کلمات کے ساتھ دعا کرے وہ دعا ضرور قبول ہوگی:میں تجھ سے لا الہ الا انت کے وسیلے سے سوال کرتا ہوں جو رب ہے ساتوں آسمانوں کا اور رب ہے عرش عظیم کا۔ اور میں سوال کرتا ہوں لا الہ الا انت کے وسیلے سے جو رب ہے سات آسمانوں کا اور رب ہے عرش کریم کا۔ اور میں سوال کرتا ہوں لا الہ الا انت کی وساطت سے جو رب ہے سات آسمانوں اور سات زمینوں اور جو کچھ ان میں ہے۔ بلاشبہ تو ہر چیز پر قادر ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت کا سوال کرے۔
تشریح : اس روایت کی سند ضعیف ہے اور مذکورہ بالا احادیث اور سابقہ ابواب میں وارد مشکلات اور پریشانی کے متعلق صحیح احادیث کافى و شافى ہیں۔
تخریج : ضعیف۔ اس روایت کی سند ضعیف ہے اور مذکورہ بالا احادیث اور سابقہ ابواب میں وارد مشکلات اور پریشانی کے متعلق صحیح احادیث کافى و شافى ہیں۔