الادب المفرد - حدیث 705

كِتَابُ بَابُ الدُّعَاءِ عِنْدَ الِاسْتِخَارَةِ حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، عَنْ خَلَفِ بْنِ خَلِيفَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي حَفْصُ ابْنُ أَخِي أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَعَا رَجُلٌ فَقَالَ: يَا بَدِيعَ السَّمَاوَاتِ، يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، إِنِّي أَسْأَلُكَ. فَقَالَ: ((أَتَدْرُونَ بِمَا دَعَا؟ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، دَعَا اللَّهَ بِاسْمِهِ الَّذِي إِذَا دُعِيَ بِهِ أَجَابَ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 705

کتاب استخارہ کی دعا حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا تو ایک آدمی نے دعا کی اور کہا:اے آسمانوں کو سابقہ مثال کے بغیر پیدا کرنے والے۔ اے زندہ و قائم رکھنے والے میں تجھ سے سوال کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’کیا تم جانتے ہو اس نے کس چیز کے ساتھ دعا کی؟ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اس نے اللہ کے اس نام کے ساتھ دعا کی ہے کہ جب اس کے ذریعے سے دعا کی جائے تو وہ ضرور قبول فرماتا ہے۔‘‘
تشریح : (۱)اس روایت سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات کا واسطہ دے کر اللہ تعالیٰ سے سوال کرنا چاہیے، خصوصاً اسم اعظم کے وسیلے سے مانگنا زیادہ قبولیت کا باعث ہے۔ اسم اعظم کیا ہے؟ اس بارے میں مختلف آراء ہیں۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اللّٰه لَا إله الاّ هو الأحد الصمد الذی لم یلد ولم یولد ولم یکن له کفوًا أحدٌ۔ امام شوکانی رحمہ اللہ نے لا إلہ إلاَّ ہو الحي القیوم کو اسم اعظم کہا ہے۔ تمام دعاؤں سے معلوم ہوتا ہے کہ اسم اعظم لفظ اللہ ہے۔ کیونکہ اسم اعظم کے بارے میں جتنی روایات ہیں سبھی میں لفظ ’’اللہ‘‘ مشترک ہے۔ (شرح صحیح الأدب المفرد:۴؍۳۸۴) (۲) یہ جائز وسیلہ ہے۔ اس کے علاوہ کسی سے دعا کروانا، نیک اعمال کا وسیلہ دینا بھی جائز ہے اس کے علاوہ خود ساختہ اور بدعی وسیلوں حتی کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارک کا وسیلہ دینا بھی ناجائز ہے۔
تخریج : صحیح:أخرجه أبي داود، کتاب الوتر:۱۴۹۵۔ والترمذي:۳۵۴۴۔ والنسائي:۱۳۰۰۔ وابن ماجة:۳۸۸۵۔ (۱)اس روایت سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات کا واسطہ دے کر اللہ تعالیٰ سے سوال کرنا چاہیے، خصوصاً اسم اعظم کے وسیلے سے مانگنا زیادہ قبولیت کا باعث ہے۔ اسم اعظم کیا ہے؟ اس بارے میں مختلف آراء ہیں۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اللّٰه لَا إله الاّ هو الأحد الصمد الذی لم یلد ولم یولد ولم یکن له کفوًا أحدٌ۔ امام شوکانی رحمہ اللہ نے لا إلہ إلاَّ ہو الحي القیوم کو اسم اعظم کہا ہے۔ تمام دعاؤں سے معلوم ہوتا ہے کہ اسم اعظم لفظ اللہ ہے۔ کیونکہ اسم اعظم کے بارے میں جتنی روایات ہیں سبھی میں لفظ ’’اللہ‘‘ مشترک ہے۔ (شرح صحیح الأدب المفرد:۴؍۳۸۴) (۲) یہ جائز وسیلہ ہے۔ اس کے علاوہ کسی سے دعا کروانا، نیک اعمال کا وسیلہ دینا بھی جائز ہے اس کے علاوہ خود ساختہ اور بدعی وسیلوں حتی کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارک کا وسیلہ دینا بھی ناجائز ہے۔