الادب المفرد - حدیث 692

كِتَابُ بَابُ دَعَوَاتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسٌ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَدْخُلَ الْخَلَاءَ قَالَ: ((اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 692

کتاب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء میں داخل ہونے کا ارادہ کرتے تو یہ دعا پڑھتے:’’اے اللہ میں خبیث جنوں اور جننیوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘
تشریح : (۱)شیطان کا مسکن گندی جگہیں ہے اور وہ قضائے حاجت کے وقت انسان کو ایذا پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس لیے مسلمان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ بیت الخلاء میں داخل ہونے سے پہلے یہ دعا پڑھ لے تاکہ وہ جنات اور شیاطین سے محفوظ رہے۔ ارشاد نبوی ہے: ((ستْرُ مَا بَیْنَ الْجِنِّ وَعَورَاتِ بَنی آدم إذا دخل الکنیف أن یقول:بسم اللّٰه))(سنن ابن ماجة، الطهارة، ح:۲۹۷) ’’جنات اور بنی آدم کے پوشیدہ اعضاء کے درمیان جو چیز پردہ بنتی ہے، وہ یہ ہے کہ جب وہ لیٹرین میں داخل ہو تو بسم اللہ پڑھے۔‘‘ (۲) دعا بیت الخلا میں داخل ہونے سے پہلے پڑھنی چاہیے جیسا کہ حدیث میں صراحت ہے جب داخل ہونے کا ارادہ کرتے تو پڑھتے۔ اور جب کھلی فضا میں قضائے حاجت کرے تو کپڑا اٹھانے سے پہلے دعا پڑھ لے۔
تخریج : صحیح:أخرجه البخاري، کتاب الوضوء:۱۴۲۔ ومسلم:۳۷۵۔ وأبي داود:۴۔ والترمذي:۶۔ والنسائي:۱۹۔ وابن ماجة:۲۹۸۔ (۱)شیطان کا مسکن گندی جگہیں ہے اور وہ قضائے حاجت کے وقت انسان کو ایذا پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس لیے مسلمان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ بیت الخلاء میں داخل ہونے سے پہلے یہ دعا پڑھ لے تاکہ وہ جنات اور شیاطین سے محفوظ رہے۔ ارشاد نبوی ہے: ((ستْرُ مَا بَیْنَ الْجِنِّ وَعَورَاتِ بَنی آدم إذا دخل الکنیف أن یقول:بسم اللّٰه))(سنن ابن ماجة، الطهارة، ح:۲۹۷) ’’جنات اور بنی آدم کے پوشیدہ اعضاء کے درمیان جو چیز پردہ بنتی ہے، وہ یہ ہے کہ جب وہ لیٹرین میں داخل ہو تو بسم اللہ پڑھے۔‘‘ (۲) دعا بیت الخلا میں داخل ہونے سے پہلے پڑھنی چاہیے جیسا کہ حدیث میں صراحت ہے جب داخل ہونے کا ارادہ کرتے تو پڑھتے۔ اور جب کھلی فضا میں قضائے حاجت کرے تو کپڑا اٹھانے سے پہلے دعا پڑھ لے۔