الادب المفرد - حدیث 688

كِتَابُ بَابُ دَعَوَاتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُوسَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ كَانَ يَدْعُو بِهَذَا الدُّعَاءِ: ((رَبِّ اغْفِرْ لِي خَطِيئَتِي وَجَهْلِي، وَإِسْرَافِي فِي أَمْرِي كُلِّهِ، وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَئِي كُلَّهُ، وَعَمْدِي وَجَهْلِي وَهَزْلِي، وَكُلُّ ذَلِكَ عِنْدِي. اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ، وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 688

کتاب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ان الفاظ کے ساتھ دعا فرمایا کرتے تھے:’’اے میرے پروردگار میری خطا، جہالت اور ہر کام میں حد سے آگے بڑھ جانے کو معاف فرما اور وہ سب کچھ معاف فرما جو تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے۔ اے اللہ میرے جان بوجھ کر کیے ہوئے، جہالت اور مذاق میں کیے ہوئے تمام گناہ معاف فرما۔ اور یہ سب گناہ مجھ سے سرزد ہوئے۔ اے اللہ میرے اگلے پچھلے گناہ اور پوشیدہ اور ظاہر گناہ سب معاف فرما دے۔ تو ہی آگے کرنے والا اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے اور تو ہر چیز پر قادر ہے۔
تخریج : صحیح:أخرجه البخاري، کتاب الدعوات:۶۳۹۸۔ ومسلم:۲۷۱۹۔