كِتَابُ بَابُ دَعَوَاتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ نُصَيْرِ بْنِ أَبِي الْأَشْعَثِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَعِيدٍ قَالَ: كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقُولُ: اللَّهُمَّ قَنَّعْنِي بِمَا رَزَقْتَنِي، وَبَارِكْ لِي فِيهِ، وَاخْلُفْ عَلَيَّ كُلَّ غَائِبَةٍ بِخَيْرٍ
کتاب
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کا بیان
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرمایا کرتے تھے:’’اے اللہ جو تو رزق ہمیں عطا کرے اس پر قناعت عطا فرما اور مجھے اس میں برکت دے۔ اور میری جو چیزیں میرے سامنے نہیں، خیر کے ساتھ میرے پیچھے ان کی حفاظت فرما۔‘‘
تشریح :
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ قناعت اور برکت کی دعا کرنا دیگر صحیح احادیث سے ثابت ہے۔
تخریج :
ضعیف موقوفا وروی مرفوعا۔ أخرجه ابن أبي شیبة:۱۵۸۱۶۔ والحاکم:۱؍ ۶۲۶۔ والبیهقي في الآداب:۱۰۸۳۔ الضعیفة:۶۰۴۲۔
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ قناعت اور برکت کی دعا کرنا دیگر صحیح احادیث سے ثابت ہے۔