الادب المفرد - حدیث 679

كِتَابُ بَابُ دَعَوَاتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَعَا بِدُعَاءٍ كَثِيرٍ لَا نَحْفَظُهُ، فَقُلْنَا: دَعَوْتَ بِدُعَاءٍ لَا نَحْفَظُهُ؟ فَقَالَ: " سَأُنَبِّئُكُمْ بِشَيْءٍ يَجْمَعُ ذَلِكَ كُلَّهُ لَكُمْ: اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِمَّا سَأَلَكَ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَنَسْتَعِيذُكَ مِمَّا اسْتَعَاذَكَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، اللَّهُمَّ أَنْتَ الْمُسْتَعَانُ وَعَلَيْكَ الْبَلَاغُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ "، أَوْ كَمَا قَالَ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 679

کتاب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کا بیان حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ آپ نے بہت زیادہ دعائیں کیں جنہیں ہم یاد نہ رکھ سکے تو ہم نے عرض کیا:(اللہ کے رسول!)آپ نے بہت زیادہ دعائیں کی ہیں جنہیں ہم یاد نہیں رکھ سکے۔ آپ نے فرمایا:’’میں ضرور تمہیں ایسی چیز بتاتا ہوں جو ان سب دعاؤں کو تمہارے لیے جمع کر دے گی۔ (تم یوں دعا کرو)اے اللہ بلاشبہ ہم تجھ سے اس چیز کا سوال کرتے ہیں جس کا تیرے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے۔ اور تجھ سے ہر اس چیز سے پناہ مانگتے ہیں جس سے تیری نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے پناہ مانگی ہے۔ اے اللہ تجھ ہی سے مدد طلب کی جاسکتی ہے اور تو ہی مطلوب تک پہنچانے والا ہے۔ گناہ سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت صرف اللہ کی توفیق سے ہے۔‘‘ یا جس طرح آپ نے فرمایا۔
تشریح : اس روایت کی سند ضعیف ہے، تاہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس سے ملتی جلتی دعا سکھائی تھی جو اسی کتاب میں رقم ۶۳۹ پر گزر چکی ہے۔
تخریج : ضعیف:أخرجه الترمذی، کتاب الدعوات:۳۵۲۱۔ الضعیفة:۳۳۵۶۔ اس روایت کی سند ضعیف ہے، تاہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس سے ملتی جلتی دعا سکھائی تھی جو اسی کتاب میں رقم ۶۳۹ پر گزر چکی ہے۔