كِتَابُ بَابُ دَعَوَاتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا بَيَانٌ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ قَالَ: حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ حَزْنٍ قَالَ: سَمِعْتُ شَيْخًا يُنَادِي بِأَعْلَى صَوْتِهِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ لَا يَخْلِطُهُ شَيْءٌ "، قُلْتُ: مَنْ هَذَا الشَّيْخُ؟ قِيلَ: أَبُو الدَّرْدَاءِ
کتاب
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کا بیان
ثمامہ بن حزن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے ایک شیخ کو بآواز بلند یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا:اے اللہ میں شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں کہ اس کا ذرہ بھی مجھے مس کرے۔ میں نے پوچھا:یہ بزرگ کون ہیں؟ کہا گیا:ابو درداء ہیں۔
تشریح :
مطلب یہ ہے کہ ادنی سا شر بھی نہایت خطرناک ہے جس کا میں متحمل نہیں ہوں۔ مجھے ہر قسم کے چھوٹے بڑے شر سے محفوظ فرما۔
تخریج :
صحیح:أخرجه ابن أبي شیبة:۲۹۵۴۰۔
مطلب یہ ہے کہ ادنی سا شر بھی نہایت خطرناک ہے جس کا میں متحمل نہیں ہوں۔ مجھے ہر قسم کے چھوٹے بڑے شر سے محفوظ فرما۔