الادب المفرد - حدیث 671

كِتَابُ بَابُ دَعَوَاتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَالْجُبْنِ وَالْهَرَمِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 671

کتاب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کا بیان حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم یوں دعا فرمایا کرتے تھے:’’اے اللہ میں بے بسی، کاہلی، بزدلی اور زیادہ بوڑھا ہونے سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ میں موت اور زندگی کے فتنے اور عذاب قبر سے بھی تیری پناہ کا طالب ہوں۔‘‘
تشریح : دیکھیے، حدیث:۶۱۵ اور ۶۴۸ کے فوائد۔
تخریج : صحیح:أخرجه البخاري، کتاب الجهاد والسیر:۲۸۲۳۔ ومسلم:۲۷۰۶۔ وأبي داود:۱۵۴۰۔ والنسائي:۵۴۵۲۔ دیکھیے، حدیث:۶۱۵ اور ۶۴۸ کے فوائد۔