الادب المفرد - حدیث 670

كِتَابُ بَابُ دَعَوَاتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، عَنْ عُمَرَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ مِنَ الْخَمْسِ: مِنَ الْكَسَلِ، وَالْبُخْلِ، وَسُوءِ الْكِبَرِ، وَفِتْنَةِ الصَّدْرِ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 670

کتاب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کا بیان سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پانچ چیزوں سے پناہ طلب فرمایا کرتے تھے:کاہلی سے، بخل سے، برے بڑھاپے سے، سینے کے فتنے (برے اخلاق و عقائد)سے اور عذاب قبر سے۔
تشریح : اس روایت کی سند ضعیف، تاہم اس روایت میں مذکور اکثر باتیں صحیح احادیث سے ثابت ہیں جیسا کہ آئندہ احادیث سے ظاہر ہوگا۔
تخریج : ضعیف:أخرجه أبي داود، کتاب الوتر:۱۵۳۹۔ والنسائي:۵۴۴۳۔ وابن ماجة:۳۸۴۴۔ انظر صحیح موارد الظمأن:۲۰۷۲، ۲۰۷۴۔ اس روایت کی سند ضعیف، تاہم اس روایت میں مذکور اکثر باتیں صحیح احادیث سے ثابت ہیں جیسا کہ آئندہ احادیث سے ظاہر ہوگا۔