الادب المفرد - حدیث 641

كِتَابُ بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَوْلَى سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ قَالَ: حَدَّثَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ قَالَ: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَ، وَتَرَحَّمْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا تَرَحَّمْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَ، شَهِدْتُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِالشَّهَادَةِ، وَشَفَعْتُ لَهُ "

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 641

کتاب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کی فضیلت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جس نے کہا:اے اللہ تو رحمت بھیج محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آل محمد پر جس طرح تونے ابراہیم اور آل ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی اور برکت نازل فرما محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آل محمد پر جس طرح تونے برکت نازل فرمائی ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پر۔ اور تو رحم فرما محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آل محمد پر جس طرح تونے رحمت نازل فرمائی ابراہیم اور آل ابراہیم پر، تو میں اس کے لیے قیامت کے دن شہادت دوں گا اور شفاعت کروں گا۔‘‘
تشریح : اس روایت کی سند ضعیف ہے، البتہ حصول شفاعت کے لیے صحیح احادیث میں یہ طریقہ وارد ہے کہ اذان کے بعد درود ابراہیمی پڑھ کر اللّٰهُمَّ رب هذه الدعوة....دعا پڑھی جائے تو بندے کے حق میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت واجب ہو جائے گی۔
تخریج : ضعیف:أخرجه الشجري في أمالیه:۱؍ ۱۶۳۔ اس میں سعید بن عبدالرحمن راوی مجہول ہے۔ اس روایت کی سند ضعیف ہے، البتہ حصول شفاعت کے لیے صحیح احادیث میں یہ طریقہ وارد ہے کہ اذان کے بعد درود ابراہیمی پڑھ کر اللّٰهُمَّ رب هذه الدعوة....دعا پڑھی جائے تو بندے کے حق میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت واجب ہو جائے گی۔