الادب المفرد - حدیث 628

كِتَابُ بَابٌ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ يَعِيشَ قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: إِنِّي لَأَدْعُو فِي كُلِّ شَيْءٍ مِنْ أَمْرِي حَتَّى أَنْ يُفْسِحَ اللَّهُ فِي مَشْيِ دَابَّتِي، حَتَّى أَرَى مِنْ ذَلِكَ مَا يَسُرُّنِي

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 628

کتاب باب سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا:میں اپنے ہر معاملے میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں حتی کہ اس میں بھی کہ وہ میری سواری کے چلنے میں وسعت پیدا فرما دے۔ یہاں تک کہ میں اس میں وہ چیز دیکھتا ہوں جو مجھے خوش کر دیتی ہے۔
تشریح : اس روایت کی سند کمزور ہے، تاہم دیگر صحیح روایات سے ثابت ہے کہ انسان کو ہر چیز اللہ تعالیٰ سے مانگنی چاہیے۔ اور چھوٹی سے چھوٹی چیز مانگتے ہوئے بھی شرم محسوس نہیں کرنی چاہیے۔
تخریج : ضعیف:اس کی سند میں محمد بن اسحاق مدلس ہے اور ’’عَنْ‘‘ کے ساتھ بیان کرتا ہے۔ اس روایت کی سند کمزور ہے، تاہم دیگر صحیح روایات سے ثابت ہے کہ انسان کو ہر چیز اللہ تعالیٰ سے مانگنی چاہیے۔ اور چھوٹی سے چھوٹی چیز مانگتے ہوئے بھی شرم محسوس نہیں کرنی چاہیے۔