الادب المفرد - حدیث 604

كِتَابُ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ حَدَّثَنَا مُوسَى قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَصْبَحَ قَالَ: ((أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْحَمْدُ كُلُّهُ لِلَّهِ، لَا شَرِيكَ لَهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَإِلَيْهِ النُّشُورُ)) ، وَإِذَا أَمْسَى قَالَ: ((أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ كُلُّهُ لِلَّهِ، لَا شَرِيكَ لَهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 604

کتاب صبح کے وقت کیا دعا پڑھے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کرتے تو یہ دعا کرتے:’’ہم نے صبح کی اللہ کے لیے اور ساری بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے اور ہر قسم کی تعریف بھی اللہ کے لیے ہے جس کا کوئی شریک نہیں۔ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور اسی کی طرف اٹھنا ہے۔‘‘ اور جب شام کرتے تو یوں دعا کرتے:’’ہم نے شام کی اللہ کے لیے اور تمام بادشاہی بھی شام کو اسی کے لیے ہے۔ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اس کا کوئی ساجھی نہیں۔ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔‘‘
تشریح : یہ روایت ان الفاظ کے ساتھ سنداً ضعیف ہے۔ اس کی سند میں عمر بن ابی سلمہ راوی ضعیف ہے۔
تخریج : ضعیف بهذا اللفظ:أخرجه ابن السنی في عمل الیوم:۸۲۔ والبزار في مسنده:۱۵؍ ۲۴۰۔ یہ روایت ان الفاظ کے ساتھ سنداً ضعیف ہے۔ اس کی سند میں عمر بن ابی سلمہ راوی ضعیف ہے۔