الادب المفرد - حدیث 602

كِتَابُ بَابُ الْحَيَاءِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِرَجُلٍ يَعِظُ أَخَاهُ فِي الْحَيَاءِ، فَقَالَ: ((دَعْهُ، فَإِنَّ الْحَيَاءَ مِنَ الْإِيمَانِ)) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَجُلٍ يُعَاتِبُ أَخَاهُ فِي الْحَيَاءِ، كَأَنَّهُ يَقُولُ: أَضَرَّ بِكَ، فَقَالَ: ((دَعْهُ، فَإِنَّ الْحَيَاءَ مِنَ الْإِيمَانِ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 602

کتاب حیا کا بیان سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس سے گزرے جو اپنے بھائی کو حیا کے بارے میں وعظ و نصیحت کر رہا تھا کہ زیادہ حیا نہ کیا کر تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اسے حیا دار رہنے دو کیونکہ حیا ایمان کا حصہ ہے۔‘‘ ایک دوسری سند سے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس سے گزرے جو اپنے بھائی کو (زیادہ)حیا کے بارے ڈانٹ ڈپٹ کر رہا تھا یہاں تک کہ وہ کہہ رہا تھا کہ میں تم نقصان اٹھاؤ گے۔ آپ نے ارشاد فرمایا:’’اسے اس کے حال پر چھوڑ دو کیونکہ حیا ایمان میں سے ہے۔‘‘
تشریح : کسی شخص میں اگر حیا زیادہ ہے اور اس وجہ سے اس کا کوئی نقصان ہوتا ہے تو اسے حیا نہ کرنے کا مشورہ نہیں دینا چاہیے۔ اگر وہ حیا کو برقرار رکھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی تلافي کر دے گا۔ تاہم شرعی مسائل کے دریافت کرنے یا فرائض کی ادائیگی یا دین کے نقصان ہونے کا اندیشہ ہو تو پھر حیا مانع نہیں ہونی چاہیے بلکہ ایسا کرنے والا حیا دار نہیں عاجز ہے۔
تخریج : صحیح:أخرجه البخاري، کتاب الایمان، باب الحیاء:۲۴۔ ومسلم:۳۶۔ وأبي داود:۴۷۹۵۔ والترمذي:۲۶۱۵۔ والنسائي:۵۰۳۳۔ وابن ماجة:۵۸۔ انظر المشکاة:۵۰۷۰۔ کسی شخص میں اگر حیا زیادہ ہے اور اس وجہ سے اس کا کوئی نقصان ہوتا ہے تو اسے حیا نہ کرنے کا مشورہ نہیں دینا چاہیے۔ اگر وہ حیا کو برقرار رکھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی تلافي کر دے گا۔ تاہم شرعی مسائل کے دریافت کرنے یا فرائض کی ادائیگی یا دین کے نقصان ہونے کا اندیشہ ہو تو پھر حیا مانع نہیں ہونی چاہیے بلکہ ایسا کرنے والا حیا دار نہیں عاجز ہے۔