الادب المفرد - حدیث 594

كِتَابُ بَابُ قَبُولِ الْهَدِيَّةِ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ضِمَامُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ: سَمِعْتُ مُوسَى بْنَ وَرْدَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((تَهَادُوا تَحَابُّوا))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 594

کتاب ہدیہ قبول کرنے کا بیان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:’’آپس میں تحفے لیا دیا کرو، اس سے باہم محبت پیدا ہوتی ہے۔‘‘
تخریج : حسن:أخرجه أبي یعلیٰ:۶۱۲۲۔ والبیهقي في الکبریٰ:۶؍ ۲۸۰۔ والدولابي في الکنی:۸۴۲۔ انظر الإرواء:۱۶۰۱۔