الادب المفرد - حدیث 59

كِتَابُ بَابُ مَنْ وَصَلَ رَحِمَهُ أَحَبَّهُ أَهْلُهُ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنِي مَغْرَاءُ أَبُو مُخَارِقٍ هُوَ الْعَبْدِيُّ، قَالَ ابْنُ عُمَرَ: مَنِ اتَّقَى رَبَّهُ، وَوَصَلَ رَحِمَهُ، أُنْسِئَ لَهُ فِي عُمْرِهِ، وَثَرَى مَالُهُ، وَأَحَبَّهُ أَهْلُهُ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 59

کتاب صلہ رحمی کرنے والے سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے:جو اپنے رب سے ڈر گیا اس کی عمر میں تاخیر کر دی جائے گی، اس کا مال بڑھ جائے گا اور اس کے خاندان والے اس سے محبت کریں گے۔
تشریح : شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس اثر کو یونس بن ابو اسحاق کی وجہ سے صحیح الادب المفرد میں ذکر نہیں کیا، تاہم اس کا مفہوم وہی ہے جو سابق الذکر اثر کا ہے۔
تخریج : حسن:انظرما قبله۔ شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس اثر کو یونس بن ابو اسحاق کی وجہ سے صحیح الادب المفرد میں ذکر نہیں کیا، تاہم اس کا مفہوم وہی ہے جو سابق الذکر اثر کا ہے۔