كِتَابُ بَابُ التُّؤَدَةِ فِي الْأُمُورِ حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ أَشَجِّ عَبْدِ الْقَيْسِ قَالَ: قَالَ لِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّ فِيكَ لَخُلُقَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللَّهُ)) ، قُلْتُ: وَمَا هُمَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: ((الْحِلْمُ وَالْحَيَاءُ)) ، قُلْتُ: قَدِيمًا كَانَ أَوْ حَدِيثًا؟ قَالَ: ((قَدِيمًا)) ، قُلْتُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَبَلَنِي عَلَى خُلُقَيْنِ أَحَبَّهُمَا اللَّهُ
کتاب
کاموں میں سنجیدگی اختیار کرنا
اشج عبدالقیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا:’’تجھ میں دو عادتیں ایسی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ پسند فرماتا ہے۔‘‘ میں نے کہا:اللہ کے رسول! وہ دو خصلتیں کیا ہیں؟ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’حلم و بردباری اور حیا‘‘۔ میں نے عرض کیا:یہ خصلتیں مجھ میں پیدائشی ہیں یا ابھی پیدا ہوئی ہیں؟ آپ نے فرمایا:’’پہلے سے ہیں‘‘۔ میں نے کہا:تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں۔ جس نے میرے اندر دو خصلتیں پیدا کیں ہیں جنہیں وہ پسند کرتا ہے۔
تخریج : صحیح:أخرجه ابن أبي شیبة:۲۵۳۴۲۔ وأحمد:۱۷۸۲۸۔ والنسائي في الکبریٰ:۷۶۹۹۔ انظر المشکاة:۶۲۵۔