الادب المفرد - حدیث 580

كِتَابُ بَابُ الْبَدْوُ إِلَى التِّلَاعِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنِ الْبَدْوِ قُلْتُ: وَهَلْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْدُو؟ فَقَالَتْ: نَعَمْ، كَانَ يَبْدُو إِلَى هَؤُلَاءِ التِّلَاعِ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 580

کتاب کبھی کبھار ٹیلوں پر جانا حضرت شریح رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دیہات کی طرف جانے کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کبھی شہری آبادی سے باہر بھی جاتے تھے؟ انہوں نے فرمایا:ہاں آپ کبھی کبھار ان ٹیلوں کی طرف جایا کرتے تھے۔
تشریح : شہری آبادی سے کبھی کبھار باہر نکلنا تاکہ تازہ آب و ہوا ملے اور طبیعت میں بہار آئے، جائز ہے۔ یہ دیہات میں رہائش اختیار کرنے کی ممانعت کے زمرے میں نہیں آتا۔
تخریج : صحیح:أخرجه أبي داود، کتاب الجهاد، باب ماجاء في الهجرة وسکنی البدو:۲۴۷۸، ۴۸۰۸۔ انظر الصحیحة:۵۲۴۔ شہری آبادی سے کبھی کبھار باہر نکلنا تاکہ تازہ آب و ہوا ملے اور طبیعت میں بہار آئے، جائز ہے۔ یہ دیہات میں رہائش اختیار کرنے کی ممانعت کے زمرے میں نہیں آتا۔