الادب المفرد - حدیث 565

كِتَابُ بَابُ التَّجَارِبِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ زَحْرٍ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: لَا حَلِيمَ إِلَّا ذُو عَثْرَةٍ، وَلَا حَكِيمَ إِلَّا ذُو تَجْرِبَةٍ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ دَرَّاجٍ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 565

کتاب تجربوں کا بیان حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ٹھوکریں کھانے والا ہی بردبار ہوتا ہے اور تجربے والا ہی دانا ہوتا ہے۔ ایک دوسری سند سے سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے اسے مرفوعاً بھی بیان فرمایا ہے۔
تشریح : اس روایت کی دونوں سندیں ضعیف ہیں۔ پہلی روایت کی سند میں عبیداللہ بن زمر ضعیف ہے اور دوسری میں دراج راوی ہے جو ابو الہیثم سے بیان کرے تو ضعیف سمجھا جاتا ہے۔
تخریج : ضعیف:أخرجه الترمذي، کتاب البر والصلة:۲۰۳۳۔ انظر الضعیفة:۵۶۴۶۔ اس روایت کی دونوں سندیں ضعیف ہیں۔ پہلی روایت کی سند میں عبیداللہ بن زمر ضعیف ہے اور دوسری میں دراج راوی ہے جو ابو الہیثم سے بیان کرے تو ضعیف سمجھا جاتا ہے۔