الادب المفرد - حدیث 551

كِتَابُ بَابُ الْكِبْرِ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ بَحْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمِ بْنِ الْبَرِيدِ قَالَ: حَدَّثَنَا صَالِحٌ بَيَّاعُ الْأَكْسِيَةِ، عَنْ جَدَّتِهِ قَالَتْ: رَأَيْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اشْتَرَى تَمْرًا بِدِرْهَمٍ، فَحَمَلَهُ فِي مِلْحَفَتِهِ، فَقُلْتُ لَهُ، أَوْ قَالَ لَهُ رَجُلٌ: أَحْمِلُ عَنْكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: لَا، أَبُو الْعِيَالِ أَحَقُّ أَنْ يَحْمِلَ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 551

کتاب تکبر کا بیان صالح رحمہ اللہ جو کہ کپڑا فروش تھے سے روایت ہے، کہ میری دادی نے کہا میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے ایک درہم کی کھجوریں خریدیں اور ان کو اپنی تھیلی میں ڈال کر اٹھا لیا۔ میں نے یا کسی آدمی نے ان سے عرض کیا:امیر المومنین! آپ کی طرف سے میں اٹھا لیتا ہوں۔ انہوں نے فرمایا:نہیں، بچوں کا باپ ہی ان کو اٹھانے کا زیادہ حقدار ہے۔
تشریح : اس روایت کی سند ضعیف ہے۔
تخریج : ضعیف:أخرجه أحمد في الزهد:۷۰۹۔ وابن أبي الدنیا في التواضع:۱۰۲۔ الضعیفة:۸۹۔ اس روایت کی سند ضعیف ہے۔