كِتَابُ بَابُ الظُّلْمُ ظُلُمَاتٌ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُنْكَدِرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((يَكُونُ فِي آخِرِ أُمَّتِي مَسْخٌ، وَقَذْفٌ، وَخَسْفٌ، وَيُبْدَأُ بِأَهْلِ الْمَظَالِمِ))
کتاب
ظلم آخرت میں تاریکیاں ہوں گی
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’میری امت کے آخری زمانہ میں صورتیں بگڑنے، پتھر برسنے اور دھنسائے جانے کے واقعات رونما ہوں گے اور اس کا آغاز ظالموں سے ہوگا۔‘‘
تشریح :
اس روایت کی سند ضعیف ہے، تاہم پہلا حصہ ’’صورتیں بگڑنا....دھنسایا جانا‘‘ دیگر صحیح روایات سے ثابت ہے۔
تخریج :
ضعیف:الصحیحة، تحت الحدیث:۱۷۸۷۔
اس روایت کی سند ضعیف ہے، تاہم پہلا حصہ ’’صورتیں بگڑنا....دھنسایا جانا‘‘ دیگر صحیح روایات سے ثابت ہے۔