الادب المفرد - حدیث 459

كِتَابُ بَابُ نَقْشِ الْبُنْيَانِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْفُدَيْكِ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَحْيَى، عَنِ ابْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَبْنِيَ النَّاسُ بُيُوتًا، يُشَبِّهُونَهَا بِالْمَرَاحِلِ)) . قَالَ إِبْرَاهِيمُ: يَعْنِي الثِّيَابَ الْمُخَطَّطَةَ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 459

کتاب عمارتوں پر نقش و نگار کرنا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک لوگ اپنے گھروں کو نقش دار چادروں کے مشابہ نقش دار نہ بنائیں گے۔‘‘ ابراہیم کہتے ہیں:مراحل سے مراد دھاری دار چادریں ہیں۔
تشریح : قیامت کے قریب سادگی ختم ہو جائے گی اور ہر چیز کی تزین و آرائش کی طرح لوگ گھروں کو منقش بنائیں گے۔ حقیقتاً یہ حدیث آج ہم پر صادق آتی ہے کہ ہم کس قدر گھروں کی آرائش کرتے ہیں۔ مٹی پر اس قدر پیسہ لگایا جاتا ہے کہ شاید انھی گھروں میں ہمیشہ رہنا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ سادگی اختیار کریں۔
تخریج : صحیح:الصحیحة:۲۷۹۔ قیامت کے قریب سادگی ختم ہو جائے گی اور ہر چیز کی تزین و آرائش کی طرح لوگ گھروں کو منقش بنائیں گے۔ حقیقتاً یہ حدیث آج ہم پر صادق آتی ہے کہ ہم کس قدر گھروں کی آرائش کرتے ہیں۔ مٹی پر اس قدر پیسہ لگایا جاتا ہے کہ شاید انھی گھروں میں ہمیشہ رہنا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ سادگی اختیار کریں۔