الادب المفرد - حدیث 440

كِتَابُ بَابُ مَنْ قَالَ لِأَخِيهِ: يَا كَافِرُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكٌ، أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَهُ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا قَالَ لِلْآخَرِ: كَافِرٌ، فَقَدْ كَفَرَ أَحَدُهُمَا، إِنْ كَانَ الَّذِي قَالَ لَهُ كَافِرًا فَقَدْ صَدَقَ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ كَمَا قَالَ لَهُ فَقَدْ بَاءَ الَّذِي قَالَ لَهُ بِالْكُفْرِ "

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 440

کتاب جس نے اپنے مسلمان بھائی کو اے کافر کہہ کر مخاطب کیا حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جب کسی شخص نے دوسرے کو کافر کہا تو ان دونوں میں سے ایک کافر ہوا، جس کو کافر کہا ہے وہ اگر واقعی (گناہ کی وجہ سے)کافر ہے تو پھر اس نے سچ کہا اور اگر وہ ایسا نہیں ہے جیسے اس نے کہا تو اس کا وبال کہنے والے پر پڑے گا اور وہ کافر ہو جائے گا۔‘‘
تخریج : صحیح:أخرجه مسلم:۶۰۔ بنحوہ، والطحاوي في مشکل الأثار:۲؍ ۳۲۱۔ انظر الصحیحة:۶؍ ۹۲۴۔