الادب المفرد - حدیث 429

كِتَابُ بَابُ سِبَابِ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى قَالَ: أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ زَكَرِيَّا، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 429

کتاب مسلمان کو گالی دینا گناہ ہے حضرت سعد بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’مسلمان کو گالی دینا فسق اور گناہ ہے۔‘‘
تشریح : آدمی کے کسی عیب پر اسے عار دلانا یا ایسی مذموم بات اس کی طرف منسوب کرنا جو اس میں نہ ہو، گالی کہلاتا ہے۔ دوسری صورت میں یہ کبیرہ گناہ بن جاتا ہے کیونکہ یہ بہتان ہے۔
تخریج : صحیح:أخرجه النسائي، کتاب المحاربة، باب قتال المسلم:۴۱۱۰۔ وابن ماجة:۳۹۴۱۔ آدمی کے کسی عیب پر اسے عار دلانا یا ایسی مذموم بات اس کی طرف منسوب کرنا جو اس میں نہ ہو، گالی کہلاتا ہے۔ دوسری صورت میں یہ کبیرہ گناہ بن جاتا ہے کیونکہ یہ بہتان ہے۔