الادب المفرد - حدیث 422

كِتَابُ بَابُ سَقْيِ الْمَاءِ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ قَالَ: حَدَّثَنَا لَيْثٌ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَظُنُّهُ رَفَعَهُ - شَكَّ لَيْثٌ - قَالَ: فِي ابْنِ آدَمَ سِتُّونَ وَثَلَاثُمِائَةِ سُلَامَى - أَوْ عَظْمٍ، أَوْ مَفْصِلٍ - عَلَى كُلِّ وَاحِدٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ، كُلُّ كَلِمَةٍ طَيْبَةٍ صَدَقَةٌ، وَعَوْنُ الرَّجُلِ أَخَاهُ صَدَقَةٌ، وَالشَّرْبَةُ مِنَ الْمَاءِ يَسْقِيهَا صَدَقَةٌ، وَإِمَاطَةُ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ صَدَقَةٌ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 422

کتاب پانی پلانے کی فضیلت حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً روایت ہے کہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)’’ابن آدم کے تین سو ساٹھ جوڑ یا ہڈیاں ہیں۔ ہر جوڑ کی طرف سے روزانہ صدقہ ضروری ہے۔ ہر اچھی بات صدقہ ہے۔ آدمی کا اپنے بھائی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ پانی پلانا بھی صدقہ ہے، نیز راستے سے تکلف دہ چیز ہٹانا بھی صدقہ ہے۔‘‘
تشریح : (۱)انگلیوں کی جڑ اور ہاتھ کی ہڈیوں کے جوڑوں کو سلامتی کہتے ہیں، پھر اس کا استعمال پورے جسم کی ہڈیوں اور جوڑوں پر ہونے لگا۔ (۲) تمام جوڑوں کی طرف سے صدقہ کرنا فرض ہے اور ہر اچھی بات بھی صدقہ شمار ہوتی ہے، تاہم اگر کوئی شخص سورج نکلنے کے بعد دو رکعت نماز پڑھ لیتا ہے تو یہ تمام جوڑوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔ (مسلم:۱۶۷۱) (۳) پانی پلانا بہترین صدقہ ہے۔ ایک فاحشہ نے پیاسے کتے کو پانی پلایا تو اللہ تعالیٰ نے اسے معاف کر دیا تو جو انسان کے لیے پانی کا بندوبست کرے وہ کس قدر ثواب کا باعث ہے۔
تخریج : صحیح:الصحیحة:۵۷۳، ۵۷۷۔ أخرجه الطبراني في الکبیر:۱۱؍ ۵۵۔ ومسدد کما في المطالب العالیه:۵؍ ۶۵۹۔ ورواه ابن أبي الدنیا في مداراة الناس:۱۰۱۔ مختصراً۔ (۱)انگلیوں کی جڑ اور ہاتھ کی ہڈیوں کے جوڑوں کو سلامتی کہتے ہیں، پھر اس کا استعمال پورے جسم کی ہڈیوں اور جوڑوں پر ہونے لگا۔ (۲) تمام جوڑوں کی طرف سے صدقہ کرنا فرض ہے اور ہر اچھی بات بھی صدقہ شمار ہوتی ہے، تاہم اگر کوئی شخص سورج نکلنے کے بعد دو رکعت نماز پڑھ لیتا ہے تو یہ تمام جوڑوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔ (مسلم:۱۶۷۱) (۳) پانی پلانا بہترین صدقہ ہے۔ ایک فاحشہ نے پیاسے کتے کو پانی پلایا تو اللہ تعالیٰ نے اسے معاف کر دیا تو جو انسان کے لیے پانی کا بندوبست کرے وہ کس قدر ثواب کا باعث ہے۔