الادب المفرد - حدیث 388

كِتَابُ بَابُ الَّذِي يَصْبِرُ عَلَى أَذَى النَّاسِ حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((الْمُؤْمِنُ الَّذِي يُخَالِطُ النَّاسَ، وَيَصْبِرُ عَلَى أَذَاهُمْ، خَيْرٌ مِنَ الَّذِي لَا يُخَالِطُ النَّاسَ، وَلَا يَصْبِرُ عَلَى أَذَاهُمْ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 388

کتاب لوگوں کی ایذا رسانی پر صبر کرنے کی فضیلت حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو مومن لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہتا ہے اور ان کی ایذا رسانی پر صبر کرتا ہے وہ اس مومن سے بہتر ہے جو لوگوں کے ساتھ مل کر نہیں رہتا اور ان کی ایذا پر صبر نہیں کرتا۔‘‘
تشریح : (۱)لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہنا افضل ہے یا تنہائی بہتر ہے، مختلف دلائل کی بنا پر اہل علم کے درمیان اس میں اختلاف ہے۔ راجح بات یہ ہے کہ کسی ایک پہلو کو کلی طور پر افضل قرار دینا مشکل ہے۔ وقت، افراد اور جگہ کے اعتبار سے اس کی نوعیت مختلف ہوسکتی ہے۔ یہ ممکن ہے کہ ایک فرد کے لیے مل جل کر رہنا افضل ہو اور دوسرے کے لیے علیحدگی اور تنہائی افضل ہو۔ مثلاً جس شخص میں لوگوں کی ایذا برداشت کرنے کی طاقت نہ ہو اور کسی فتنے میں پڑنے کا اندیشہ ہو تو اس کے لیے خلوت نشینی افضل ہوگی اور جس میں صبر و حوصلہ ہے اس کے لیے مل جل کر رہنا افضل ہوگا۔ (۲) جو شخص امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ ادا کرتے ہوئے لوگوں میں رہتا ہے، غیبت اور دیگر معاشرتی برائیوں سے بھی بچتا ہے اور اس راستے میں پہنچنے والی تکالیف پر صبر کرتا ہے تو یہ اس سے بلاشبہ افضل ہے جو ایسا نہیں کرسکتا لیکن اگر کوئی شخص امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ سر انجام نہیں دے سکتا اور دیگر معاشرتی برائیوں سے نہیں بچ سکتا اور اس میں صبر بھی نہیں ہے تو اس کے حق میں بہتر اور افضل یہی ہے کہ وہ الگ رہے تاکہ وہ کسی بڑے فتنے سے بچ سکے۔ (۳) الگ تھلگ رہنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اسے باجماعت نماز، جمعہ، جنازہ اور عبادت وغیرہ دیگر فرائض سے بھی رخصت ہے۔ یہ اسے ہر حال میں کرنا پڑے گا ورنہ اللہ تعالیٰ کے ہاں مجرم ٹھہرے گا۔
تخریج : صحیح:أخرجه الترمذي، کتاب القیامة، باب حدثنا أبو موسیٰ:۲۵۰۷۔ وابن ماجة:۴۰۳۲۔ انظر الصحیحة:۹۳۹۔ (۱)لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہنا افضل ہے یا تنہائی بہتر ہے، مختلف دلائل کی بنا پر اہل علم کے درمیان اس میں اختلاف ہے۔ راجح بات یہ ہے کہ کسی ایک پہلو کو کلی طور پر افضل قرار دینا مشکل ہے۔ وقت، افراد اور جگہ کے اعتبار سے اس کی نوعیت مختلف ہوسکتی ہے۔ یہ ممکن ہے کہ ایک فرد کے لیے مل جل کر رہنا افضل ہو اور دوسرے کے لیے علیحدگی اور تنہائی افضل ہو۔ مثلاً جس شخص میں لوگوں کی ایذا برداشت کرنے کی طاقت نہ ہو اور کسی فتنے میں پڑنے کا اندیشہ ہو تو اس کے لیے خلوت نشینی افضل ہوگی اور جس میں صبر و حوصلہ ہے اس کے لیے مل جل کر رہنا افضل ہوگا۔ (۲) جو شخص امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ ادا کرتے ہوئے لوگوں میں رہتا ہے، غیبت اور دیگر معاشرتی برائیوں سے بھی بچتا ہے اور اس راستے میں پہنچنے والی تکالیف پر صبر کرتا ہے تو یہ اس سے بلاشبہ افضل ہے جو ایسا نہیں کرسکتا لیکن اگر کوئی شخص امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ سر انجام نہیں دے سکتا اور دیگر معاشرتی برائیوں سے نہیں بچ سکتا اور اس میں صبر بھی نہیں ہے تو اس کے حق میں بہتر اور افضل یہی ہے کہ وہ الگ رہے تاکہ وہ کسی بڑے فتنے سے بچ سکے۔ (۳) الگ تھلگ رہنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اسے باجماعت نماز، جمعہ، جنازہ اور عبادت وغیرہ دیگر فرائض سے بھی رخصت ہے۔ یہ اسے ہر حال میں کرنا پڑے گا ورنہ اللہ تعالیٰ کے ہاں مجرم ٹھہرے گا۔