الادب المفرد - حدیث 383

كِتَابُ بَابُ الطَّيْرِ فِي الْقَفَصِ حَدَّثَنَا عَارِمٌ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ: كَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ بِمَكَّةَ وَأَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْمِلُونَ الطَّيْرَ فِي الْأَقْفَاصِ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 383

کتاب پرندوں کو ڈربے وغیرہ میں رکھنے کا حکم حضرت ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابن زبیر رضی اللہ عنہما مکہ کے حاکم تھے جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ پرندوں کو ڈربوں میں رکھتے تھے۔
تشریح : اس روایت کی سند منقطع ہے کیونکہ ہشام نے اپنے دادا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کا دور نہیں پایا، تاہم پرندوں کو پالنا اور ڈربوں میں بند کرنا جائز ہے جیسا کہ آئندہ حدیث سے ظاہر ہے، بشرطیکہ ان کی خوراک کا خیال رکھا جائے۔
تخریج : ضعیف:أخرجه الفاکهي في أخبار مکة:۳؍ ۳۶۴۔ والبیهقي في السنن:۵؍ ۳۳۳۔ وابن أبي خیثمة في تاریخه:۱؍ ۲۰۹۔ اس روایت کی سند منقطع ہے کیونکہ ہشام نے اپنے دادا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کا دور نہیں پایا، تاہم پرندوں کو پالنا اور ڈربوں میں بند کرنا جائز ہے جیسا کہ آئندہ حدیث سے ظاہر ہے، بشرطیکہ ان کی خوراک کا خیال رکھا جائے۔