الادب المفرد - حدیث 381

كِتَابُ بَابُ رَحْمَةِ الْبَهَائِمِ حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ قَالَ: أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ بْنُ جَمِيلٍ الْكِنْدِيُّ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ رَحِمَ وَلَوْ ذَبِيحَةً، رَحِمَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 381

کتاب جانوروں پر رحم کرنے کا بیان حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جس نے رحم کیا خواہ کسی ذبیحہ پر ہی ہو اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس پر رحم فرمائے گا۔‘‘
تشریح : اللہ تعالیٰ نے بعض حیوانات انسان کی خوراک کے طور پر پیدا فرمائے ہیں، انہیں کھانے کے لیے ذبح کرنا جائز ہے۔ خود رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ذبح کرنا ثابت ہے لیکن ذبح کرتے وقت جانور پر شفقت و رحمت کا مظاہرہ کرنے والا اگرچہ اس کی جان ختم کر رہا ہے، تاہم اس کے جذبہ رحم کی وجہ سے اللہ تعالیٰ روز قیامت اس پر رحم فرمائے گا۔
تخریج : حسن:أخرجه الطبراني في الکبیر:۸؍ ۲۳۴۔ والبیهقي في شعب الإیمان:۱۱۰۷۰۔ وتمام في فوائدہ:۱۲۴۵۔ انظر الصحیحة:۲۷۔ اللہ تعالیٰ نے بعض حیوانات انسان کی خوراک کے طور پر پیدا فرمائے ہیں، انہیں کھانے کے لیے ذبح کرنا جائز ہے۔ خود رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ذبح کرنا ثابت ہے لیکن ذبح کرتے وقت جانور پر شفقت و رحمت کا مظاہرہ کرنے والا اگرچہ اس کی جان ختم کر رہا ہے، تاہم اس کے جذبہ رحم کی وجہ سے اللہ تعالیٰ روز قیامت اس پر رحم فرمائے گا۔