الادب المفرد - حدیث 372

كِتَابُ بَابُ ارْحَمْ مَنْ فِي الْأَرْضِ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ عُمَرَ قَالَ: لَا يُرْحَمُ مَنْ لَا يَرْحَمُ، وَلَا يُغْفَرُ لِمَنْ لَا يَغْفِرُ، وَلَا يُتَابُ عَلَى مَنْ لَا يَتُوبُ، وَلَا يُوقَّ مَنْ لَا يُتَوَقَّ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 372

کتاب اہل زمین پر رحم کرنے کا بیان حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا:جو رحم نہیں کرتا وہ خود بھی قابل رحم نہیں ہوتا اور جو معاف نہیں کرتا، اسے معاف نہیں کیا جاتا اور اس کو درخور اعتناء نہیں سمجھا جاتا جو توبہ نہیں کرتا اور اس کو گناہ سے نہیں بچایا جاتا جو خود بچنے کی کوشش نہ کرے۔‘‘
تخریج : حسن:انظر ما قبله۔