الادب المفرد - حدیث 320

كِتَابُ بَابُ التَّلَاعُنِ بِلَعْنَةِ اللَّهِ وَبِغَضَبِ اللَّهِ وَبِالنَّارِ حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((لَا تَتَلَاعَنُوا بِلَعْنَةِ اللَّهِ، وَلَا بِغَضَبِ اللَّهِ، وَلَا بِالنَّارِ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 320

کتاب ایک دوسرے پر اللہ کی لعنت کی، اللہ کے غضب اور دوزخ میں جانے کی بدعا کرنے کی ممانعت حضرت سمرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ایک دوسرے پر اللہ کی لعنت نہ کرو اور نہ یوں کہو کہ تجھ پر اللہ کا غضب ہو اور نہ یوں کہ تو دوزخ میں جائے گا۔‘‘
تشریح : اس روایت کی سند ضعیف ہے، تاہم دوسری صحیح احادیث سے ایک دوسرے پر لعن طعن کرنے سے روکا گیا ہے جیسا کہ گزشتہ ابواب سے بھی ظاہر ہے۔
تخریج : ضعیف:أخرجه أبي داود، کتاب الأدب، باب اللعن:۴۹۰۶۔ والترمذي:۱۹۷۶۔ انظر صحیح الترغیب:۲۷۸۹۔ اس روایت کی سند ضعیف ہے، تاہم دوسری صحیح احادیث سے ایک دوسرے پر لعن طعن کرنے سے روکا گیا ہے جیسا کہ گزشتہ ابواب سے بھی ظاہر ہے۔