الادب المفرد - حدیث 31

كِتَابُ بَابُ بُكَاءِ الْوَالِدَيْنِ حَدَّثَنَا مُوسَى قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ مِخْرَاقٍ، عَنْ طَيْسَلَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ: بُكَاءُ الْوَالِدَيْنِ مِنَ الْعُقُوقِ وَالْكَبَائِرِ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 31

کتاب والدین کا رونا سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، انہوں نے فرمایا: ’’والدین کو رلانا عقوق اور کبائر میں سے ہے۔‘‘
تشریح : (۱)اس کا مفہوم یہ ہے کہ اولاد اگر اپنے کسی فعل کی وجہ سے والدین کو ایذا پہنچاتی ہے اور وہ اس پر روتے ہیں تو ایسا کام نافرمانی اور کبیرہ گناہ ہوگا۔ (۲) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا یہ اثر حدیث ۸ میں تفصیل کے ساتھ گزر چکا ہے۔ (۳) والدین کو ناراض کرنا اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنا ہے۔ اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے تو یہاں تک مروی ہے کہ اگر کوئی شخص والدین کو ناراض کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس شخص پر ناراض رہتا ہے حتی کہ وہ والدین کو راضی کرلے۔ کسی نے کہا: خواہ والدین ظلم کر رہے ہوں تب بھی؟ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ہاں! خواہ وہ ظلم ہی کر رہے ہوں۔ (نظرة النعیم بحوالہ مشکاة: ۱۰؍۵۰۱۶) (۴) والدین کو رلانا اتنا بڑا جرم ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو جہاد پر جانے سے روک دیا تھا جس نے اپنے والدین کو رلایا تھا اور اسے فرمایا: جاؤ پہلے انہیں ہنساؤ جس طرح تونے ان کو رلایا ہے۔(سنن ابن ماجة، حدیث: ۲۷۸۲)
تخریج : صحیح: تقدم تخریجه: ۸۔ (۱)اس کا مفہوم یہ ہے کہ اولاد اگر اپنے کسی فعل کی وجہ سے والدین کو ایذا پہنچاتی ہے اور وہ اس پر روتے ہیں تو ایسا کام نافرمانی اور کبیرہ گناہ ہوگا۔ (۲) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا یہ اثر حدیث ۸ میں تفصیل کے ساتھ گزر چکا ہے۔ (۳) والدین کو ناراض کرنا اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنا ہے۔ اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے تو یہاں تک مروی ہے کہ اگر کوئی شخص والدین کو ناراض کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس شخص پر ناراض رہتا ہے حتی کہ وہ والدین کو راضی کرلے۔ کسی نے کہا: خواہ والدین ظلم کر رہے ہوں تب بھی؟ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ہاں! خواہ وہ ظلم ہی کر رہے ہوں۔ (نظرة النعیم بحوالہ مشکاة: ۱۰؍۵۰۱۶) (۴) والدین کو رلانا اتنا بڑا جرم ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو جہاد پر جانے سے روک دیا تھا جس نے اپنے والدین کو رلایا تھا اور اسے فرمایا: جاؤ پہلے انہیں ہنساؤ جس طرح تونے ان کو رلایا ہے۔(سنن ابن ماجة، حدیث: ۲۷۸۲)