الادب المفرد - حدیث 294

كِتَابُ بَابُ حُسْنِ الْخُلُقِ إِذَا فَقِهُوا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ، عَنِ ابْنِ إِدْرِيسَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ جَدِّي، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا أَكْثَرُ مَا يُدْخِلُ الْجَنَّةَ؟ قَالَ: ((تَقْوَى اللَّهِ، وَحُسْنُ الْخُلُقِ)) ، قَالَ: وَمَا أَكْثَرُ مَا يُدْخِلُ النَّارَ؟ قَالَ: " الْأَجْوَفَانِ: الْفَمُ وَالْفَرْجُ "

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 294

کتاب دین کی سوجھ بوجھ رکھنے والے کے لیے حسن اخلاق حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا:جنت میں سب سے زیادہ کیا چیز داخل کرے گی؟ آپ نے فرمایا:’’اللہ کا تقویٰ اور حسن اخلاق۔‘‘ سائل نے پوچھا:جہنم میں جانے کا کیا چیز زیادہ باعث بنے گی؟ آپ نے فرمایا:’’دو کھوکھلی چیزیں، منہ اور شرمگاہ۔‘‘
تشریح : دیکھیے حدیث:۲۸۹ کے فوائد و مسائل۔
تخریج : حسن:تقدم تخریجه برقم:۲۸۹۔ دیکھیے حدیث:۲۸۹ کے فوائد و مسائل۔