الادب المفرد - حدیث 281

كِتَابُ بَابُ الشُّحِّ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ اللَّجْلَاجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((لَا يَجْتَمِعُ غُبَارٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَدُخَانُ جَهَنَّمَ فِي جَوْفِ عَبْدٍ أَبَدًا، وَلَا يَجْتَمِعُ الشُّحُّ وَالْإِيمَانُ فِي قَلْبِ عَبْدٍ أَبَدًا))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 281

کتاب بخل کی مذمت کا بیان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’کسی بندے کے پیٹ میں اللہ کی راہ میں پڑنے والا غبار اور جہنم کا دھواں کبھی اکٹھے نہیں ہوسکتے اسی طرح بخل اور ایمان بھی کسی بندے کے دل میں اکٹھے نہیں ہوسکتے۔‘‘
تشریح : (۱)بخل کی شدید ترین صورت کا نام شح ہے۔ بعض اہل علم کے نزدیک مال کو لالچ اور حرص کی بنا پر کسی کو نہ دینا شح کہلاتا ہے۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ بخل صرف مال میں ہوتا ہے جبکہ ’’الشح‘‘ مال اور دیگر معروف کاموں میں ہوتا ہے، یعنی کسی کے ساتھ مالی طور پر یا کسی اور طریقے سے بھی تعاون نہ کرنا شح کہلاتا ہے۔ (النهایة) (۲) ایسا بخل جو واجبات کی تکمیل میں رکاوٹ ہو یا بندوں پر ظلم پر آمادہ کرے حرام ہے اور ایسے بخل کی صورت میں انسان کا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔ مومن کے اندر یہ برائی نہیں ہوسکتی ہے کہ وہ اس قدر خود غرض ہو۔ (۳) اس میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے کی فضیلت بھی معلوم ہوئی کہ اللہ کی راہ میں گرد آلود ہونے والے قدم دوزخ میں نہیں جائیں گے۔
تخریج : صحیح:أخرجه النسائي، الجهاد، فضل من عمل في سبیل اللّٰه علی قدمه:۳۱۱۲۔ وروي ابن ماجة شطره الاول:۲۷۷۴۔ المشکاة:۳۸۳۸۔ (۱)بخل کی شدید ترین صورت کا نام شح ہے۔ بعض اہل علم کے نزدیک مال کو لالچ اور حرص کی بنا پر کسی کو نہ دینا شح کہلاتا ہے۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ بخل صرف مال میں ہوتا ہے جبکہ ’’الشح‘‘ مال اور دیگر معروف کاموں میں ہوتا ہے، یعنی کسی کے ساتھ مالی طور پر یا کسی اور طریقے سے بھی تعاون نہ کرنا شح کہلاتا ہے۔ (النهایة) (۲) ایسا بخل جو واجبات کی تکمیل میں رکاوٹ ہو یا بندوں پر ظلم پر آمادہ کرے حرام ہے اور ایسے بخل کی صورت میں انسان کا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔ مومن کے اندر یہ برائی نہیں ہوسکتی ہے کہ وہ اس قدر خود غرض ہو۔ (۳) اس میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے کی فضیلت بھی معلوم ہوئی کہ اللہ کی راہ میں گرد آلود ہونے والے قدم دوزخ میں نہیں جائیں گے۔