الادب المفرد - حدیث 249

كِتَابُ بَابُ الِانْبِسَاطِ إِلَى النَّاسِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمٌ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي مُزَرِّدٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: سَمِعَ أُذُنَايَ هَاتَانِ، وَبَصُرَ عَيْنَايَ هَاتَانِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ بِيَدَيْهِ جَمِيعًا بِكَفَّيِّ الْحَسَنِ، أَوِ الْحُسَيْنِ صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِمَا وَقَدَمَيهِ عَلَى قَدَمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((ارْقَهْ)) ، قَالَ: فَرَقِيَ الْغُلَامُ حَتَّى وَضَعَ قَدَمَيْهِ عَلَى صَدْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((افْتَحْ فَاكَ)) ، ثُمَّ قَبَّلَهُ، ثُمَّ قَالَ: ((اللَّهُمَّ أَحِبَّهُ، فَإِنِّي أُحِبُّهُ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 249

کتاب لوگوں کے ساتھ ہنس مکھ چہرے کے ساتھ پیش آنا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے دونوں کانوں سے سنا اور دونوں آنکھوں سے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں سے حضرت حسن یا حسین رضی اللہ عنہما کے ہاتھوں کو پکڑا اور ان کے دونوں پاؤں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم پر تھے اور آپ فرما رہے تھے:’’چڑھ جا۔‘‘ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا:پھر بچہ چڑھ گیا حتی کہ اس نے دونوں پاؤں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے پر رکھ دیے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اپنا منہ کھولو۔‘‘ پھر آپ نے اس کا بوسہ لیا، پھر فرمایا:’’اے اللہ تو بھی اس سے محبت فرما، کیونکہ میں اس سے محبت کرتا ہوں۔‘‘
تشریح : یہ روایت اس سیاق کے ساتھ ضعیف ہے۔
تخریج : ضعیف:أخرجه أحمد في فضائل الصحابة:۱۴۰۵۔ والطبراني في الکبیر:۳؍ ۴۹۔ الضعیفة:۳۴۸۶۔ یہ روایت اس سیاق کے ساتھ ضعیف ہے۔