الادب المفرد - حدیث 233

كِتَابُ بَابُ قَوْلِ الْمَعْرُوفِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ رِبْعِيٍّ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 233

کتاب معروف بات کہنے کا بیان حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:’’ہر نیکی صدقہ ہے۔‘‘
تشریح : حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ’’نبیکم‘‘ اس لیے کہا تاکہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو غور سے سنیں اور پھر اس کے مطابق عمل کریں، نیز نیکی کے کسی کام کو حقیر نہ سمجھیں۔
تخریج : صحیح:أخرجه مسلم، کتاب الزکاۃ:۱۰۰۵۔ وأبي داود:۴۹۴۷۔ ورواہ البخاري في الصحیح:۶۰۲۱۔ من حدیث جابر:۲۲۴۔ وتقدم برقم:۲۲۴۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ’’نبیکم‘‘ اس لیے کہا تاکہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو غور سے سنیں اور پھر اس کے مطابق عمل کریں، نیز نیکی کے کسی کام کو حقیر نہ سمجھیں۔