الادب المفرد - حدیث 228

كِتَابُ بَابُ إِمَاطَةِ الْأَذَى حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ صَمْعَةَ، عَنْ أَبِي الْوَازِعِ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ، قَالَ: ((أَمِطِ الْأَذَى عَنْ طَرِيقِ النَّاسِ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 228

کتاب تکلیف دہ چیز (راستے سے ہٹانے)کا بیان حضرت ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے عرض کیا:اللہ کے رسول! ایسے عمل کی طرف میری راہنمائی فرمائیں جو مجھے جنت میں داخل کر دے؟ آپ نے فرمایا:’’لوگوں کے راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹاؤ۔‘‘
تخریج : صحیح:أخرجه مسلم، کتاب البر والصلة، باب فضل إزالة الأذي عن الطریق:۲۶۱۸۔ وابن ماجة:۳۶۸۱۔ الصحیحة:۱۵۵۸۔