الادب المفرد - حدیث 226

كِتَابُ بَابُ إِنَّ كُلَّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، أَنَّ أَبَا مُرَاوِحٍ الْغِفَارِيَّ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أَبَا ذَرٍّ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ((إِيمَانٌ بِاللَّهِ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِهِ)) ، قَالَ: فَأَيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ((أَغْلَاهَا ثَمَنًا، وَأَنْفَسُهَا عِنْدَ أَهْلِهَا)) ، قَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ: ((تُعِينُ ضَائِعًا، أَوْ تَصْنَعُ لِأَخْرَقَ)) ، قَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ أَفْعَلَ؟ قَالَ: ((تَدَعُ النَّاسَ مِنَ الشَّرِّ، فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ تَصَدَّقُ بِهَا عَنْ نَفْسِكَ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 226

کتاب بلاشبہ ہر نیکی صدقہ ہے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا:کون سا عمل افضل ہے؟ آپ نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔‘‘ انہوں نے پوچھا:کون سا غلام (آزاد کرنا)افضل ہے؟ آپ نے فرمایا:’’جو قیمت کے لحاظ سے مہنگا ہو اور مالکوں کی نظر میں عمدہ ہو۔‘‘ انہوں نے کہا:اگر میں یہ نہ کرسکوں تو؟ آپ نے فرمایا:’’پھر تم کسی ایسے آدمی کی مدد کرو جو ضائع ہو رہا ہو یا کسی بے وقوف کا کام کرو۔‘‘ انہوں نے کہا:اگر مجھے ایسا کرنے کی ہمت بھی نہ ہو؟ آپ نے فرمایا:’’اپنے شر سے لوگوں کو بچا کر رکھو تو یہ تیرے حق میں صدقہ ہوگا جو تم اپنی جان پر کرو گے۔‘‘
تشریح : فوائد کے لیے دیکھیے، حدیث:۲۲۰۔
تخریج : :تقدم برقم:۲۲۰۔ فوائد کے لیے دیکھیے، حدیث:۲۲۰۔