الادب المفرد - حدیث 223

كِتَابُ بَابُ أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الدُّنْيَا أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الْآخِرَةِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ: ذَكَرْتُ لِأَبِي حَدِيثَ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ سَلْمَانَ، أَنَّهُ قَالَ: ((إِنَّ أَهْلَ الْمَعْرُوفِ فِي الدُّنْيَا هُمْ أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الْآخِرَةِ)) ، فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي عُثْمَانَ يُحَدِّثُهُ، عَنْ سَلْمَانَ، فَعَرَفْتُ أَنَّ ذَاكَ كَذَاكَ، فَمَا حَدَّثْتُ بِهِ أَحَدًا قَطُّ. حَدَّثَنَا مُوسَى قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 223

کتاب جو دنیا میں اچھے ہیں وہ آخرت میں بھی اچھے ہوں گے معتمر سے روایت ہے کہ میں نے اپنے والد سے ابوعثمان کی حدیث بیان کی کہ وہ سلمان سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا:جو دنیا میں نیکوکار ہیں وہ آخرت میں بھی اہل معروف (نیکوکار)ہوں گے۔ میرے والد گرامی نے کہا:میں نے بھی ابو عثمان سے سنا وہ سلمان سے بیان کرتے تھے تو میں جان گیا کہ بس وہ ایسے ہی ہے تو میں نے یہ کبھی کسی کو بیان نہیں کی۔
تشریح : یہ روایت موقوفاً اور مرفوعاً دونوں طرح صحیح ہے۔ اور اس کے مفہوم کے لیے حدیث نمبر ۲۲۱کے فوائد ملاحظہ کیجیے۔
تخریج : صحیح موقوفا وصحیح لغیرہ مرفوعا:أخرجه الطبرانی في الکبیر:۶؍ ۲۴۶۔ والبیهقي في شعب الأیمان:۱۱۱۸۱۔ أخرجه ابن أبی شیبة:۲۵۴۲۹۔ وأحمد في الزهد:۲۳۷۹۔ یہ روایت موقوفاً اور مرفوعاً دونوں طرح صحیح ہے۔ اور اس کے مفہوم کے لیے حدیث نمبر ۲۲۱کے فوائد ملاحظہ کیجیے۔