الادب المفرد - حدیث 207

كِتَابُ بَابُ الْعَبْدُ رَاعٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ مَوْلَى عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: ((الْعَبْدُ إِذَا أَطَاعَ سَيِّدَهُ، فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، فَإِذَا عَصَى سَيِّدَهُ فَقَدْ عَصَى اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 207

کتاب غلام کی ذمہ داری کا بیان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں:غلام جب اپنے آقا کی اطاعت کرے تو اس نے گویا اللہ عزوجل کی اطاعت کی اور جب وہ اپنے آقا کی نافرمانی کرتا ہے تو اس نے گویا اللہ عزوجل کی نافرمانی کی۔
تشریح : یہ اثر عبداللہ بن سعد کے مجہول ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔
تخریج : ضعیف۔ یہ اثر عبداللہ بن سعد کے مجہول ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔