الادب المفرد - حدیث 191

كِتَابُ بَابُ هَلْ يُعِينُ عَبْدَهُ؟ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا عَمْرٌو، عَنْ أَبِي يُونُسَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ قَالَ: أَعِينُوا الْعَامِلَ مِنْ عَمَلِهِ، فَإِنَّ عَامِلَ اللَّهِ لَا يَخِيبُ "، يَعْنِي: الْخَادِمَ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 191

کتاب کام کاج میں غلام کی مدد کرنا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا:’’کام کرنے والے کی اس کے کام میں مدد کرو بلاشبہ جو اللہ کے لیے عمل کرتا ہے وہ محروم نہیں ہوتا۔‘‘
تشریح : مطلب یہ ہے کہ ہر کام خادم سے لینا ضروری نہیں۔ انسان اپنے لیے کام کرکے بھی محروم نہیں رہتا۔ اس لیے خدام وغیرہ کی معاونت بھی نیکی ہے خواہ انسان کا اپنا کام ہی کیوں نہ ہو جیسا کہ حدیث نمبر ۱۸۹ میں گزرا ہے۔ دوسری بات یہ معلوم ہوئی کہ انسان اگر ملازمت یا خدمت گزاری کے ساتھ ساتھ اللہ کی فرمانبرداری بھی کرتا ہے یا اللہ کی فرمانبرداری کے کام میں خدمت کرتا ہے تو یہ بھی باعث فضیلت امر ہے۔
تخریج : صحیح:أخرجه أحمد:۸۶۰۴۔ مطلب یہ ہے کہ ہر کام خادم سے لینا ضروری نہیں۔ انسان اپنے لیے کام کرکے بھی محروم نہیں رہتا۔ اس لیے خدام وغیرہ کی معاونت بھی نیکی ہے خواہ انسان کا اپنا کام ہی کیوں نہ ہو جیسا کہ حدیث نمبر ۱۸۹ میں گزرا ہے۔ دوسری بات یہ معلوم ہوئی کہ انسان اگر ملازمت یا خدمت گزاری کے ساتھ ساتھ اللہ کی فرمانبرداری بھی کرتا ہے یا اللہ کی فرمانبرداری کے کام میں خدمت کرتا ہے تو یہ بھی باعث فضیلت امر ہے۔