الادب المفرد - حدیث 182

كِتَابُ بَابُ قِصَاصِ الْعَبْدِ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا لَيْلَى قَالَ: خَرَجَ سَلْمَانُ فَإِذَا عَلَفُ دَابَّتِهِ يَتَسَاقَطُ مِنَ الْآرِيِّ، فَقَالَ لِخَادِمِهِ: لَوْلَا أَنِّي أَخَافُ الْقِصَاصَ لَأَوْجَعْتُكَ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 182

کتاب غلاموں کو بدلہ دینا حضرت ابو لیلیٰ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سلمان (اپنے گھر سے)نکلے تو دیکھا کہ ان کے جانوروں کا چارہ، چارے کی جگہ سے گر رہا ہے۔ انہوں نے اپنے خادم سے کہا:اگر مجھے (قیامت کے دن)قصاص کا ڈر نہ ہوتا تو میں تمہیں ضرور سزا دیتا۔
تخریج : صحیح:أخرجه المروزي في البر والصلة:۳۴۶۔ وابن سعد في الطبقات:۴؍ ۶۷۔