الادب المفرد - حدیث 169

كِتَابُ بَابُ مَنْ خَتَمَ عَلَى خَادِمِهِ مَخَافَةَ سُوءِ الظَّنِّ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ: أَنْبَأَنَا أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ: سَمِعْتُ حَارِثَةَ بْنَ مُضَرِّبٍ قَالَ: سَمِعْتُ سَلْمَانَ: إِنِّي لَأَعُدُّ الْعُرَاقَ خَشْيَةَ الظَّنِّ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 169

کتاب خادم کے بارے میں بدگمانی سے بچنے کے لیے سامان گن کر رکھنا حارثہ بن مضرب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا:میں بدگمانی سے بچنے کے لیے معمولی گوشت والی ہڈیاں بھی گن لیتا ہوں۔
تشریح : ابو العالیہ رحمہ اللہ کے اثر اور سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے فرمان سے گھریلو ملازمین سے برتاؤ کی راہنمائی ملتی ہے کہ گھریلو اشیاء کو سنبھال کر رکھنا چاہیے تاکہ بدگمانی کا موقع نہ ملے اور ملازمین بھی آزمائش میں نہ پڑیں۔
تخریج : صحیح:أخرجه ابن الجعد في مسندہ:۱؍ ۳۷۱۔ وابن سعد في الطبقات:۴؍ ۶۷۔ والخرائطي في مکارم الاخلاق:۱؍ ۱۶۰۔ وأبو نعیم في الحلیة:۱؍ ۲۰۲۔ والبیهقي في شعب الایمان:۶۷۰۹۔ ابو العالیہ رحمہ اللہ کے اثر اور سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے فرمان سے گھریلو ملازمین سے برتاؤ کی راہنمائی ملتی ہے کہ گھریلو اشیاء کو سنبھال کر رکھنا چاہیے تاکہ بدگمانی کا موقع نہ ملے اور ملازمین بھی آزمائش میں نہ پڑیں۔